بھٹکل:19/نومبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے تنگنگنڈی سرکاری ہائر پرائمری اسکول کے طلبا نے پانی پر تیرنے والی ایک نئی آبی سائیکل کی دریافت کرتے ہوئے قومی سطح کے ’’ انسپائر ایوارڈ سائنسی اشیاء نمائش ‘‘کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔
مشہور سائنسدان آرکمیڈیس کے مائع کی سطح پر بہنا، ظاہری نقصان ، فلوٹیشن کے فارمولے کی بنیاد پر تیارکردہ یہ سائیکل بغیر پٹرول ،ڈیزل کے چلتی ہے۔ سائیکل کی تیاری میں روزمرہ میں استعمال ہونے والی چیزوں کو استعمال کیاگیاہے۔ ابھی تک جن مقامات کو پُل یا برج سے جوڑا نہیں گیا ہے ، دیہی علاقہ ، جزیرے ، ندی ، نالے وغیرہ کو پارکرنے کے لئے متعلقہ سائیکل کو استعمال کیا جاسکتاہے، اسی طرح سیاحوں کو بھی تیرنے والی یہ سائیکل سیروتفریح کا لطف دے گی۔ اسی طرح جال بچھاکر مچھلی پکڑنے میں بھی یہ سائیکل مفید ثابت ہوگی۔ خاص کر سائیکل کے سامنے والا حصہ میں تانتوں سے تیار کردہ جالی کو نصب کیا گیا ہے، ندی ، نالے ، تالاب وغیرہ کی کائی ، کچرے کو صاف کرنے کےلئے استعمال کرتے ہوئے سوچھ بھارت کا بھرپور تعاون کرسکتے ہیں۔ ہاں! اس سائیکل کی تیاری میں 5-6ہزار روپئے کے اخراجات ہیں۔ منگلورو کے اتاورمیں منعقدہ ریاستی سطح کے سائنسی نمائش میں ریاست کے مختلف مقامات سے تیارکردہ کل 271تحقیقی آلات شریک ہوئے تھے۔ بھٹکلی طلبا کی پانی میں تیرنے والی سائیکل کو 5واں مقام حاصل ہواہے۔ 10اور11دسمبر کو دہلی کے نیشنل فزیکل لیباروٹری میں قومی سطح کی سائنسی نمائش منعقد ہوگی جس میں بھٹکل کے طلبا بھی اپنی نمائش کے ساتھ شرکت کررہے ہیں۔ اپنے اسکول کے طلبا کی بہترین کارکردگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسکول کے سائنس ٹیچر اننت موگیر نے ساحل آن لائن سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایک سائنس ٹیچر ہونے کے ناطے میرے اسکول کے طلبا پر مجھے بجا طورپر فخر ہے۔ پرانے طلبا، صدر مدرس ، اساتذہ وغیرہ مل کر طلبا کو ترغیب دئیے ہیں۔